0
Friday 13 Mar 2020 19:29

لیگی ارکان کو عثمان بزدار سے ملاقات کرنا مہنگا پڑ گیا، پارٹی رکنیت ختم

لیگی ارکان کو عثمان بزدار سے ملاقات کرنا مہنگا پڑ گیا، پارٹی رکنیت ختم
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنا مہنگا پڑ گیا۔ نون لیگ کی قیادت نے ملاقات کرنیوالے 6 ایم پی ایز کی پارٹی رکنیت معطل کرکے جواب طلب کر لیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنیوالے 6 ارکان پنجاب اسمبلی جن میں چودھری اشرف، نشاط ڈاہا، محمد ارشد، فیصل نیازی، اطہر عباس اور غیاث الدین شامل تھے۔ پارٹی قیادت نے مذکورہ ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرکے وضاحت مانگ لی گئی ہے۔ یاد رہے کہ نشاط ڈاہا نے اس حوالے سے واضح پالیسی اختیار کی ہے اور کہا ہے کہ پارٹی قیادت اگر انہیں نکالنا چاہتی ہے تو نکال دے، وہ اپنے حلقے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں وزیراعلیٰ سے ملے ہیں۔ انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں یہاں تک کہہ دیا تھا کہ وہ اگر لوٹے ہیں تو نواز شریف بھی لوٹا ہے۔
خبر کا کوڈ : 850124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش