0
Friday 13 Mar 2020 20:22

پاکستان کا ایران اور افغان کی سرحدیں بند کرنےکا اعلان

پاکستان کا ایران اور افغان کی سرحدیں بند کرنےکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ  کے پیش نظر افغانستان اور ایران کی سرحدین دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان اور ایران کی سرحد کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزارت داخلہ نے سرحد سیل کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان اور ایران کے دونوں بارڈر دو ہفتوں کے لیے بند رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 850133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش