0
Friday 13 Mar 2020 20:52

کراچی میں فلائی اوور میجر عدیل شاہد شہید کے نام سے منسوب، علامہ شہنشاہ نقوی نے افتتاح کیا

کراچی میں فلائی اوور میجر عدیل شاہد شہید کے نام سے منسوب، علامہ شہنشاہ نقوی نے افتتاح کیا
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں راشد منہاس روڈ پر عسکری فلائی اوور کو میجر عدیل شاہد شہید کے نام سے منسوب کردیا گیا۔ ضلع شرقی کے چیئرمین معید انور نے ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی، معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی اور شہید کے والد سید شاہد حسین زیدی کے ہمراہ تختی کی نقاب کشائی کی۔ واضح رہے کہ ملک کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے گلستان جوہر میں رہائش پذیر میجر عدیل شاہد شہید قوم کے ہیرو ہیں۔ یاد رہے کہ میجر عدیل شاہد شہید نے پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے کام کی نگرانی کے دوران بارودی مواد کے دھماکے میں جام شہادت نوش کیا، پاکستانی قوم اپنے شہداء اور غازیوں پر فخر کرتی ہے، پاکستانی قوم اپنے شہداء کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرتی۔
خبر کا کوڈ : 850142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش