QR CodeQR Code

کورونا خطرہ، دربار سخی سرور کو بند کردیا گیا، عرس ملتوی ہونیکا خدشہ

13 Mar 2020 23:20

ذرائع کے مطابق سخی سرور دربار کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کیا گیا ہے، درگاہ پر پولیس تعینات کرتے ہوئے زائرین کو واپس جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عرس کی تقریبات کی تاریخ کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس پھیلانے کے خدشہ کے پیش نظر جنوبی پنجاب کی بڑی درگاہ دربار حضرت سخی سرور کو ضلعی انتظامیہ نے بند کر دیا۔ پولیس کی بھاری نفری درگاہ کو سیل کرنے کے لئے پہنچ گئی ہے۔ محکمہ اوقاف کے افسران نے درگاہ سے اپنا تمام عملہ تر نکال لیا۔ عرس کی تقریبات بھی منسوخ ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں قائم سخی سرور دربار کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کیا گیا ہے، درگاہ پر پولیس تعینات کرتے ہوئے زائرین کو واپس جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عرس کی تقریبات کی تاریخ کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 850157

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850157/کورونا-خطرہ-دربار-سخی-سرور-کو-بند-کردیا-گیا-عرس-ملتوی-ہونیکا-خدشہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org