0
Thursday 14 Jul 2011 17:23

اے این پی کا ذوالفقار مرزا کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان، تنقید کا جواب جلاؤ گھیراؤ سے دینا درست نہیں، سینیٹر زاہد خان

اے این پی کا ذوالفقار مرزا کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان، تنقید کا جواب جلاؤ گھیراؤ سے دینا درست نہیں، سینیٹر زاہد خان
کراچی:اسلام ٹائمز۔ اے این پی سندھ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ذوالفقار مرزا کے بیان سے لاتعلقی ظاہر کی گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ ان کا بیان موصوف کا ذاتی خیال تھا۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی صدر شاہی سید کی جانب سے سندھ کی پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کو کمشنری نظام کی بحالی کی خوشی میں عشائیہ دیا گیا تھا۔ جس میں آنے والے تمام مہمان اس بات کا ادراک رکھتے تھے کہ تقریب کا مقصد محض خوشی کا اظہار ہے اور ڈاکٹر دوالفقار مرزا بھی شاہی سید کے مہمان تھے۔
موصوف نے غیر متوقع طور پر سخت لب و لہجہ اختیار کیا، جس کا عوامی نیشنل پارٹی اور پختون عوام سمیت کسی سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ وزیر موصوف کا اپنا ذاتی فعل تھا۔ عوامی نیشنل پارٹی پاکستان میں رہنے والی تمام قومیتوں کو عزت و احترام سے دیکھتی اور تسلیم کرتی ہے۔ 
ادھر عوامی نیشنل پارٹی کے مزکری سیکرٹری اطلاعات سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بارے میں نازیبا بیان نہیں چاہئے تھا، تاہم تنقید کا جواب جلاؤ گھیراؤ سے دینا بھی درست نہیں۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بارے میں جو بیان دیا ہے اس کی حمایت نہیں کرتے۔ انہوں نے جو بات کی ہے وہ نہیں کرنی چاہئے تھی، تاہم سینیٹر زاہد خان کا کہنا تھا کہ جلاؤ گھیراؤ سے ملک کا نقصان ہو گا۔ سیاست میں برداشت کا مظاہرہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کا جواب تنقید سے دیا جائے، جلاؤ گھیراؤ سے نہیں۔
خبر کا کوڈ : 85016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش