QR CodeQR Code

عراق پر امریکی حملے عراقی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری عراقی موقف کی حمایت کرے، برہم صالح

13 Mar 2020 23:28

عراقی صدر نے امریکہ کی التاجی ایئربیس پر نامعلوم راکٹ حملوں کیبعد عراق کے 5 مقامات کو امریکی ہوائی حملوں کا نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بغداد سے جاری ہونیوالے اپنے بیان میں ان امریکی حملوں کو عراقی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ برہم صالح نے اپنے بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء پر مبنی عراقی قومی فیصلے اور عراقی خودمختاری کے احترام پر مبنی عراقی موقف کی حمایت کرے۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی صدر برہم صالح نے امریکہ کی التاجی ایئربیس پر نامعلوم راکٹ حملوں کے بعد عراق کے 5 مقامات کو امریکی ہوائی حملوں کا نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بغداد سے جاری ہونیوالے اپنے بیان میں ان امریکی حملوں کو عراقی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ برہم صالح نے اپنے بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء پر مبنی عراقی قومی فیصلے اور عراقی خودمختاری کے احترام پر مبنی عراقی موقف کی حمایت کرے۔

عراقی صدر برہم صالح نے امریکی حملوں کی مذمت میں جاری ہونے والے اپنے بیان میں عراقی عوام سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ یہ تاریخی لمحہ مکمل حاکمیت کے حق اور آزادانہ فیصلوں کے حامل ملک کے حصول کے لئے ایک قومی یکجہتی اور اتحاد کا تقاضا کرتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بغداد کے شمال میں واقع التاجی نامی امریکی ایئربیس کو نامعلوم افراد کی طرف سے دسیوں کتیوشا میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا تھا جس سے 3 امریکی و برطانوی فوجی ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے تھے جبکہ امریکہ نے جمعے کی صبح عراقی سرزمین پر 5 مقامات کو اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس میں عراقی مزاحمتی فورس "کتائب حزب اللہ" کا ایک فوجی مرکز بھی شام ہے۔


خبر کا کوڈ: 850161

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850161/عراق-پر-امریکی-حملے-عراقی-خودمختاری-کی-خلاف-ورزی-ہے-عالمی-برادری-موقف-حمایت-کرے-برہم-صالح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org