QR CodeQR Code

قابض قوتوں کے پاس انخلاء کے علاوہ کوئی رَستہ نہیں، الفتح سیاسی اتحاد

13 Mar 2020 23:54

عراق کے سب سے بڑے سیاسی اتحاد "تحالف الفتح" نے امریکہ کیطرف سے عراقی مزاحمتی فورس "حشد الشعبی" اور کربلا میں زیرتعمیر ہوائی اڈے کو اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنانیکے اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسطرح کی کارروائیوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ امریکی حکام عمدی طور پر عراقی غیرفوجی شہریوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے ہیں جبکہ عراقی خودمختاری اور حق حاکمیت کی خلاف ورزی پر مبنی یہ امریکی حملے عراقی سرزمین سے امریکیوں کو نکال باہر کرنے اور اپنے حق حاکمیت کے حصول میں عراقی عوام کو مزید متحد کر دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ عراق کے سب سے بڑے سیاسی اتحاد "الفتح" نے امریکہ کی طرف سے عراقی مزاحمتی فورس "حشد الشعبی" اور کربلا میں زیرتعمیر ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کے اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امریکی حملے عراق کی سویلین اور فوجی تنصیبات کو بےتحاشا نقصان پہنچانے کا سبب بنے ہیں۔ الفتح کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کا یہ حملہ عراق، عراقی قوم اور عراقی مسلح افواج کے حق میں امریکہ کا ایک اور جرم ہے جبکہ اس طرح کی کارروائیوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ امریکی حکام عمدی طور پر عراقی غیر فوجی شہریوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے ہیں۔

عراقی سیاسی اتحاد "تحالف الفتح" کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی سرزمین پر امریکی ہوائی حملے بین الاقوامی سطح پر رائے عامہ کو بدلنے کے مقصد سے انجام دیئے گئے ہیں جو عراقی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ الفتح نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عراقی خودمختاری اور حق حاکمیت کی خلاف ورزی پر مبنی یہ امریکی حملے عراقی سرزمین سے امریکیوں کو نکال باہر کرنے اور اپنے حق حاکمیت کے حصول میں عراقی عوام کو مزید متحد کر دیں گے۔

الفتح نے اپنے بیان میں ان حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امر اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ عراقی مزاحمتی فورسز، مسلح افواج اور سیاسی قائدین مل کر امریکی قابض فورسز کے خلاف ایک متحدہ مزاحمتی محاذ کو تشکیل دیں۔ الفتح نے کہا کہ ہم ان امریکی حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور یہ اعلان کرتے ہیں کہ امریکہ کے یہ حملے اپنی سرزمین کے دفاع اور امریکیوں کو نکال باہر کرنے کے عراقی عوامی کے فیصلے کو ختم نہیں کر سکتے۔


خبر کا کوڈ: 850165

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850165/قابض-قوتوں-کے-پاس-انخلاء-علاوہ-کوئی-ر-ستہ-نہیں-الفتح-سیاسی-اتحاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org