QR CodeQR Code

امریکہ خطرناک اقدامات اٹھانے کے بجائے خطے میں اپنی موجودگی پر نظرثانی کرے، ایران

14 Mar 2020 04:21

ایرانی وزارت خاجہ کے ترجمان نے خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو چاہئے کہ وہ خطے میں اپنی فورسز کے غیرذمہ دارانہ اقدامات کی توجیہ کے لئے دوسرے فریقوں پر الزام تراشی اور اپنی ذمہ داریوں سے فرار سے اجتناب کرے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے عراق میں امریکہ کے تازہ ہوائی حملوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خطرناک اقدامات اٹھانے کے بجائے خطے میں اپنی فورسز کی موجودگی پر نظر ثانی کرے۔ ایرانی وزارت خاجہ کے ترجمان نے خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو چاہئے کہ وہ خطے میں اپنی فورسز کے غیرذمہ دارانہ اقدامات کی توجیہ کے لئے دوسرے فریقوں پر الزام تراشی اور اپنی ذمہ داریوں سے فرار سے اجتناب کرے۔

واضح رہے کہ بغداد کے شمال میں واقع امریکی فوجی اڈے التاجی پر نامعلوم راکٹ حملے، جس میں 4 امریکی و برطانوی فوجی ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے تھے، کے جواب میں جمعے کی صبح امریکی جنگی طیاروں نے عراق میں مزاحمتی فورس "کتائب حزب اللہ" کے ایک فوجی مرکز سمیت متعدد مقامات پر ہوائی حملے کئے تھے۔ دوسری طرف مرکزی ایشیاء کے امریکی کمانڈ سنٹر "سنٹکام" کے سربراہ کینٹ میکنزی کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی اڈے پر عراقی مزاحمتی فورسز کی طرف سے حملہ کیا گیا ہے جس سے ہونے والے نقصان کا ابھی اندازہ لگایا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 850201

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850201/امریکہ-خطرناک-اقدامات-اٹھانے-کے-بجائے-خطے-میں-اپنی-موجودگی-پر-نظرثانی-کرے-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org