QR CodeQR Code

عراق، ہوائی حملوں پر امریکی و برطانوی سفیر طلب

14 Mar 2020 05:27

عراقی میڈیا نے وزیرخارجہ محمد علی الحکیم کی طرف سے جاری حالات پر عراقی وزارت خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے طلب کرنے کی خبر بھی دی ہے جس میں حالات کی سنگینی کا جائزہ لیتے ہوئے اس حوالے سے نئی خارجہ پالیسی کو مرتب کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی خبررساں ایجنسی "المعلومہ" کے مطابق التاجی پر نامعلوم راکٹ حملے کے جواب میں عراق کے 5 مقامات پر امریکی فورسز کے ہوائی حملوں پر عراقی وزارت خارجہ نے امریکہ و برطانیہ کے سفیروں کو طلب کر لیا ہے۔ عراقی میڈیا نے وزیرخارجہ محمد علی الحکیم کی طرف سے جاری حالات پر عراقی وزارت خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے طلب کرنے کی خبر بھی دی ہے جس میں حالات کی سنگینی کا جائزہ لیتے ہوئے اس حوالے سے نئی خارجہ پالیسی کو مرتب کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکی فورسز نے التاجی ایئربیس پر راکٹ حملوں کو بہانہ بنا کر جمعے کے روز عراق کے 4 صوبوں میں متعدد فوجی و غیر فوجی اہداف کو اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔


خبر کا کوڈ: 850203

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850203/عراق-ہوائی-حملوں-پر-امریکی-برطانوی-سفیر-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org