QR CodeQR Code

زمین پر ٹرمپ سے بڑا کوئی جھوٹا نہیں، عراق میں امریکی دہشتگردی کا جواب اُسے ضرور ملے گا، سید حسن نصراللہ

14 Mar 2020 05:58

لبنانی مزاحمتی فورس "حزب اللہ" کے سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کرونا کیساتھ مقابلے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جھوٹے دعووں کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو امریکہ کی کسی مدد کی ضرورت نہیں تاہم امریکہ کیطرف سے جو کام انجام دیا جانا چاہئے وہ ایران پر عائد پابندیوں کا فی الفور ہٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں امریکی جرائم پر اُسے جواب ضرور ملے گا کیونکہ عراقی قابض فورسز کے سائے میں زندگی گزارنے کی ذلت کو پسند نہیں کرتے۔


اسلام ٹائمز۔ لبنانی اسلامی مزاحمتی فورس "حزب اللہ" کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں کرونا وائرس کے ساتھ مقابلے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعدد جھوٹے دعووں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرۂ زمین پر ٹرمپ اور اس کی ٹیم سے بڑھ کر کوئی جھوٹا موجود نہیں۔ سید حسن نصراللہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران کو کرونا وائرس کے ساتھ مقابلے میں مدد کی پیشکش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو امریکہ کی کسی مدد کی ضرورت نہیں تاہم امریکہ کی طرف سے جو کام انجام دیا جانا چاہئے وہ ایران پر عائد پابندیوں کا فی الفور ہٹانا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے جدید کرونا وائرس "کووِڈ 19" سے مقابلے کے لئے لبنانی حکومت کو پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ ملک میں کرونا سے مقابلے کے لئے اپنے تمام طبی وسائل فراہم کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے لبنانی عوام کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد اور کرونا وائرس سے مقابلے کے لئے دوسروں کی مدد کی تلقین کی۔ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے التاجی ایئربیس پر راکٹ حملوں کے بہانے سے عراق پر ہونے والے امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں امریکہ کی طرف سے انجام دیئے جانے والے جرائم پر اُسے عراقیوں کا جواب ضرور ملے گا کیونکہ عراقی قابض فورسز کے سائے میں زندگی گزارنے کی ذلت کو پسند نہیں کرتے۔


خبر کا کوڈ: 850204

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850204/زمین-پر-ٹرمپ-سے-بڑا-کوئی-جھوٹا-نہیں-عراق-میں-امریکی-دہشتگردی-کا-جواب-ا-سے-ضرور-ملے-گا-سید-حسن-نصراللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org