1
Saturday 14 Mar 2020 06:44

امریکی حملوں پر عراقی پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب

امریکی حملوں پر عراقی پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب
اسلام ٹائمز۔ عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد الحلبوسی نے التاجی ایئربیس پر راکٹ حملے کے بہانے جمعے کی صبح عراق پر متعدد امریکی حملوں کے تناظر میں پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ محمد الحلبوسی نے عراق کے تمام سیاسی رہنماؤں اور پارلیمنٹیرینز کو اس ہنگامی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے تاکہ عراقی افواج اور شہریوں پر امریکہ کے ہوائی حملوں کی وجہ سے پیش آنے والی نئی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مناسب قومی پالیسی تشکیل دی جا سکے۔

دوسری طرف حکومت میں شامل عراقی سیاسی پارٹی "مجلس اعلاء عراق" نے جمعے کے روز ہوئے امریکی حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے انہیں بزدلانہ حملے قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عراقی خودمختاری اور مسلح فورسز و عوام کی حفاظت کے لئے فوری طور پر تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ مجلس اعلاء عراق کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی فورسز اور عوام پر امریکہ کی طرف سے ایک ایسے وقت میں حملے کئے جا رہے ہیں جب حشد الشعبی سمیت عراقی سپوت دہشتگرد تنظیم داعش کی طرف سے عراق پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے انتہائی جانفشانی سے لڑ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 850205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش