0
Saturday 14 Mar 2020 09:17

محمد مقبول بٹ کے بھائی ظہور احمد بٹ پر ’پی ایس اے‘ عائد

محمد مقبول بٹ کے بھائی ظہور احمد بٹ پر ’پی ایس اے‘ عائد
اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی تنظیم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی محمد مقبول بٹ کے بھائی ظہور احمد بٹ پر پی ایس اے لگایا گیا ہے۔ قابض انتظامیہ کی جانب سے ظہور احمد بٹ پر تیسری مرتبہ پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ظہور احمد بٹ محمد مقبول کے چھوٹے بھائی ہیں اور شمالی ضلع کپوراڑہ کے ترہگام علاقے میں رہائش پذیر ہیں۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ظہور احمد کو گزشتہ ماہ 12 تاریخ کو راجستھان کی جیل سے واپس کشمیر لایا گیا تھا اور تب سے وہ کپواڑہ کی سب جیل میں مقید تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ ظہور احمد پر الزام ہے کہ وہ ملک مخالف، تخریبی سرگرمیوں اور تشدد کو بھڑکانے کی کوشش کررہے تھے۔ گزشتہ دو برس کے دوران تیسری مرتبہ ظہور احمد بٹ پر پی ایس اے لگایا گیا ہے۔ تازہ پی ایس اے لگانے کے بعد انہیں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے مٹن میں واقع کیریبل جیل منتقل کیا گیا۔ مقبول بٹ کو دو قتل معاملوں میں قصوروار قرار دینے کے بعد 1984ء میں دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 850213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش