0
Saturday 14 Mar 2020 10:52

اٹلی میں کورونا سے ایک دن میں 250 افراد ہلاک

اٹلی میں کورونا سے ایک دن میں 250 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث ایک ہی دن میں مزید 250 افراد جان سے چلے گئے جبکہ مزید 2 ہزار 547 افراد میں کورونا وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔ اٹلی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد چین سے بھی تجاوز کر گئی، چین میں 64 ہزار افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 486 ہے جب کہ اٹلی میں مریضوں کی تعداد 14 ہزار 955 تک جا پہنچی ہے۔ واضح رہے کہ اٹلی میں اب تک ایک ہزار 266 افراد کورونا وائرس کے باعث جان سے جا چکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں 5 ہزار 374 اموات ہو چکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 850241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش