QR CodeQR Code

لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے علاوہ تمام ایئرپورٹس پر فلائٹس آپریشن بند

14 Mar 2020 11:39

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کیا جس کے مطابق پاکستان میں لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے علاوہ تمام ایئرپورٹس پر فلائٹس آپریشن بند ہوں گے۔ نوٹم کے مطابق بین الاقوامی پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ سے آپریٹ ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک میں لاہور اسلام آباد اور کراچی کے علاوہ تمام ایئرپورٹس پر فلائٹس آپریشن بند کر دیئے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کیا جس کے مطابق پاکستان میں لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے علاوہ تمام ایئرپورٹس پر فلائٹس آپریشن بند ہوں گے۔ نوٹم کے مطابق بین الاقوامی پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ سے آپریٹ ہوگی۔ واضح رہے کہ معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے 28 کیسز ہیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 5400 مریض ہلاک اور71 ہزارمریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 850251

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850251/لاہور-اسلام-آباد-اور-کراچی-کے-علاوہ-تمام-ایئرپورٹس-پر-فلائٹس-آپریشن-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org