QR CodeQR Code

کرپٹ سیاسی عناصر کو تاریخ اور قوم کبھی معاف نہیں کریگی، گورنر پنجاب

14 Mar 2020 11:47

چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ انسداد کورونا کیلئے سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت سب متحد ہوں، اپوزیشن کورونا پر سیاست نہ کرے، حکومتی اداروں کا ساتھ دے، قوموں کی زندگی میں مشکل وقت آتے رہتے ہیں، انسداد کورونا کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے، عوام کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے جو پوری کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری سرور سے رکن پنجاب اسمبلی سعید احمد سعدی اور چودھری اشفاق نے گورنر ہاوس لاہور میں ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور کورونا وائرس سے بچاﺅ کے حوالے سے حکومتی اقدمات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی ادارے میں سیاسی مداخلت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، آئین وقانون کی حکمرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ کرپٹ سیاسی عناصر کو تاریخ اور قوم کبھی معاف نہیں کریگی۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ انسداد کورونا کیلئے سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت سب متحد ہوں، اپوزیشن کورونا پر سیاست نہ کرے، حکومتی اداروں کا ساتھ دے، قوموں کی زندگی میں مشکل وقت آتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسداد کورونا کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے، عوام کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے جو پوری کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 850252

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850252/کرپٹ-سیاسی-عناصر-کو-تاریخ-اور-قوم-کبھی-معاف-نہیں-کریگی-گورنر-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org