0
Saturday 14 Mar 2020 15:54

سوات کا امن سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے، ثناء اللہ عباسی

سوات کا امن سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے، ثناء اللہ عباسی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس کے انسپکٹر جنرل ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ سوات میں بڑی قربانیوں کی بدولت امن قائم ہوا ہے، اس کو سپوتاژ نہیں ہونے دیں گے، دہشت گردی میں ملوث چند افراد گرفتار ہوچکے ہیں، جنہوں نے ٹارگٹ کلنگ کے انکشافات کئے ہیں، تاہم پورے نیٹ ورک کو گرفتار کرنے کیلئے ہماری کاؤشیں جاری ہیں۔ سوات میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل نے کہا کہ سوات میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے عوام کو دو ہفتوں تک اچھی خبریں ملیں گی، ہشت گردوں کی بیخ کنی کیلئے مکمل قانونی بالادستی ہونی چاہیئے، میں فورس کا مورال بڑھانے کیلئے سوات آیا ہوں اور یہاں سے میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ سوات میں دہشت گردوں کو دوبارہ منظم نہیں ہونے دیا جائے گا اور بچے کچھے دہشت گردوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی صوبے میں مختلف قوانین نہیں چل سکتے، ضلع ملاکنڈ میں بھی لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ ثناء اللہ عباسی نے کہا ضم شدہ قبائلی اضلاع میں پہلی بار خواتین کوحقوق دلائے گئے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ایسا امن اور نظام ہو جس میں خواتین اور بچوں کے حقوق کا بھی خیال رکھا جائے۔
خبر کا کوڈ : 850290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش