QR CodeQR Code

ہنگامہ آرائی کیس، تحریک لبیک کے 68 کارکنان بری

14 Mar 2020 16:53

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں تھانہ شخوپورہ پولیس نے تحریک لبیک کے 68 کارکنوں کے جلوس نکالنے اور ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں چالان پیش کر رکھا تھا۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ ہوئی لیکن ان کی موقع پر موجودگی کی نشاندہی نہیں ہو سکی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک لبیک کے 68 کارکنوں کو ہنگامہ آرائی اور جلوس نکالنے کے کیس سے بری کر دیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں تھانہ شخوپورہ پولیس نے تحریک لبیک کے 68 کارکنوں کے جلوس نکالنے اور ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں چالان پیش کر رکھا تھا۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ ہوئی لیکن ان کی موقع پر موجودگی کی نشاندہی نہیں ہو سکی۔ عدالت میں وکلا نے دلائل دیئے، جس پر عدالت نے 68 افراد کو کیس سے بری کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 850301

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850301/ہنگامہ-آرائی-کیس-تحریک-لبیک-کے-68-کارکنان-بری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org