1
Saturday 14 Mar 2020 16:59

عراق، "التاجی" امریکی فوجی اڈے پر پھر شدید راکٹ حملہ

عراق، "التاجی" امریکی فوجی اڈے پر پھر شدید راکٹ حملہ
اسلام ٹائمز۔ عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع امریکی فوجی اڈہ "التاجی" ایئربیس ایک مرتبہ پھر دسیوں کتیوشا میزائلوں کا نشانہ بنی ہے۔ عراقی میڈیا کے مطابق بغداد کے شمال میں واقع امریکی، برطانوی اور دوسرے اتحادی فوجیوں کی اقامتگاہ "التاجی ایئربیس" پر ایک مرتبہ پھر کم از کم 15 کیتوشا راکٹس فائر کئے گئے ہیں تاہم امریکی فوج کی طرف سے ہونے والے نقصان کے بارے میں تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ عراقی و بین الاقوامی میڈیا میں التاجی ایئربیس پر تازہ داغے گئے کتیوشا میزائلوں کی تعداد 15 سے 20 بتائی جا رہی ہے۔ التاجی ایئربیس پر موجود امریکیوں کا کہنا ہے کہ حملہ التاجی کے اطراف سے ہی کیا گیا ہے۔

بغداد کے شمال میں 85 کلومیٹرز کے فاصلے پر واقع قابض امریکی فوجیوں کا التاجی ایئربیس نامی فوجی اڈہ قبل ازیں بدھ اور جمعرات کی درمیان شب بھی 16 کتیوشا راکٹس کا نشانہ بنا تھا جس میں 2 امریکی اور 1 برطانوی فوجی ہلاک جبکہ دوسرے 12 امریکی فوجی شدید زخمی ہو گئے تھے۔ امریکی وزارت دفاع نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب التاجی پر ہوئے نامعلوم راکٹ حملے کی ذمہ داری عراقی مزاحمتی فورسز پر ڈالتے ہوئے جمعے کے روز عراق کے اندر مزاحمتی فورسز، فوج، پولیس اور عام شہریوں کے مراکز کو اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا تھا جس کو عراقی حکومت سمیت تمام سیاسی قیادت نے عراقی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے امریکہ کے خلاف بین الاقوامی سطح پر شکایت کرنے کا اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 850303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش