0
Saturday 14 Mar 2020 19:32

لاہور کی سرکاری و نجی یونیورسٹیز کے ہاسٹلز خالی کرا لیے گئے

لاہور کی سرکاری و نجی یونیورسٹیز کے ہاسٹلز خالی کرا لیے گئے
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی سرکاری و نجی یونیورسٹیز کے ہاسٹلز خالی کرا لیے گئے، پنجاب یونیورسٹی نے اپنی ٹرانسپورٹ پر طلبہ کو لاری اڈے اور ریلوے سٹیشن تک پہنچایا۔ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے پر ان اداروں کے ہاسٹلز کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ شہر کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں کے ہاسٹلز پانچ اپریل تک بند کر دیئے گئے ہیں۔ سرکاری یونیورسٹیوں کے ہاسٹلز میں صرف غیر ملکی طلباء کو رہنے کی اجازت ہوگی۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کو ہاسٹلز سے لاری اڈے اور ریلوے سٹیشن تک پہنچانے کیلئے خصوصی ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی گئی۔ گرلز اور بوائز ہاسٹلز کیلئے الگ الگ بسیں مختص کی گئیں تھیں۔
خبر کا کوڈ : 850330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش