0
Saturday 14 Mar 2020 19:44

زائرین کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، اسد نقوی

زائرین کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، اسد نقوی
اسلام ٹائمز۔ ایران و عراق سے وطن واپس آنیوالے زائرین کی مشکلات حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات اور فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسد عباس نقوی نے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اسد عباس نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے خدشے کے بعد تفتان بارڈر سے زائرین کا پہلا کانوائے پنجاب پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض خدشات کے پیش نظر زائرین کو ڈیرہ غازی خان میں ٹھرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام زائرین کے دوبارہ ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں، رپورٹس آنے کے بعد زائرین کے قیام کی مدت کا فیصلہ کیا جائے گا، اسد عباس نقوی نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے کہا کہ زائرین کو تمام تر سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ زائرین طویل سفر اور شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے یہاں تک پہنچے ہیں۔

اسد نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں سے مستقل رابطے میں ہے، ایم ڈبلیو ایم اور زائرین انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ حکومت بھی اس سلسلے میں اپنا بہترین کردار ادا کرتے ہوئے زائرین کو کم سے کم آزمائش میں ڈالے گی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اسد عباس نقوی کو یقین دہانی کروائی کہ زائرین کیلئے تمام نتظامات کھانے وغیرہ کے انتہائی مناسب ہیں امید ہے کہ آپ کو کم سے کم شکایت ہو گی اسکے علاوہ ہم نے گلگت بلتستان گورنمنٹ سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ جی بی کے زائرین کو ائر لفٹ کرے۔
خبر کا کوڈ : 850331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش