0
Saturday 14 Mar 2020 19:40

ایک طرف صحافت اور سچ کو کچلنے کی قوتیں ہیں اور دوسری طرف عمران خان کے پیچھے فارن فنڈنگ ہے، احسن اقبال

ایک طرف صحافت اور سچ کو کچلنے کی قوتیں ہیں اور دوسری طرف عمران خان کے پیچھے فارن فنڈنگ ہے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے فسطائیت کا پرچم اٹھایا ہے اور اپوزیشن نے جمہوریت کا پرچم ، ایک طرف صحافت اور سچ کو کچلنے کی قوتیں ہیں اور دوسری طرف عمران خان کے پیچھے فارن فنڈنگ ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ بیرونی قوتوں نے عمران خان پر پیسہ لگایا اور پاکستان پر مسلط کیا، عمران خان صنعت زراعت، معیشت سب کچھ تباہ کردیا ہے، پاکستان دشمن لابی نے عمران خان پر پیسہ لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک معاہدے پر اتفاق کرنا ہوگا، صاف شفاف انتخابات اور ملک میں آئین کی بالادستی چاہتے ہیں، میوزیکل چیئر کا سلسلہ چلتا رہا تو ایٹمی صلاحت خطرے میں پڑ جائے گی۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ مضبوط معیشت، مضبوط سیاست کے بغیر قائم نہیں ہوسکتی، ہم نے جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے پر غیر مشروط تعاون کی پیشکش کی تھی، پنجاب اسمبلی نے دو صوبے بنانے کی قرار داد منظور کی ہے، حکومت اگر اس قرارداد کے منافی کوئی قانون لاتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ کھیل کھیلا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ہم اس حملے کا مقابلہ کریں گے، آج ہزاروں میڈیا ورکرز نوکریوں سے نکالے گئے، تنخواہوں سے محروم ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 850332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش