0
Saturday 14 Mar 2020 20:41

خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید 13کیسز، تعداد 28 ہوگئی

خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید 13کیسز، تعداد 28 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت نے صوبے میں پولیو کے مزید 13 کیسز کی تصدیق کر دی ہے۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کے مطابق ضلع خیبر سے 7 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ مردان، نوشہرہ، باجوڑ اور دیر لوئر سے ایک، ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں لکی مروت اور بنوں سے بھی ایک ایک پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 28 ہوگئی ہے، جبکہ ان کیسز میں پولیو وائرس پی ون اور پی ٹو شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 850347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش