QR CodeQR Code

پاراچنار، اشیائے خورد و نوش کی ممکنہ کمی کے حوالے سے اجلاس

14 Mar 2020 23:35

اجلاس میں تمام صدور ٹریڈ یونین اور اشیائے خود و نوش کے ڈیلرز کو ہدایت کی گئی کہ ضلع کرم میں تمام ضروری اشیائے مثلاٰٰ آٹا، گھی، چاول، دالیں وغیرہ اور ہر قسم کی خوردنی اشیاء کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنائیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد کی خصوصی ہدایات کے مطابق شلوزان ہاوس میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت نیا محال تحصیلدار امتیاز احمد نے کی۔ نائب تحصیلدار سید مصدیق شاہ اور ڈی سی فوکل پرسن سٹی انچارج سید عاشق حسین کے علاوہ جملہ پاراچنار ٹریڈ یونین ڈیلرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام صدور ٹریڈ یونین اور اشیائے خود و نوش کے ڈیلرز کو ہدایت کی گئی کہ ضلع کرم میں تمام ضروری اشیائے مثلاٰٰ آٹا، گھی، چاول، دالیں وغیرہ اور ہر قسم کی خوردنی اشیاء کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو مشکلات کا سامنانہ کرنا پڑے۔ تمام ڈیلرز اور ٹریڈ یونین کے مشران نے انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ ہمارے پاس وافر مقدار میں ضروری اشیائے خورد و نوش موجود ہیں اور مزید مقدار میں انشاء اللہ اپر کرم اور لوئر کرم کے عوام کو اشیائے خورد و نوش کی دستیابی میں کسی قسم کی مشکلات درپیش نہیں ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 850376

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850376/پاراچنار-اشیائے-خورد-نوش-کی-ممکنہ-کمی-کے-حوالے-سے-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org