QR CodeQR Code

کویت، کورونا وائرس کے باعث اذان کے ذریعے گھروں میں نماز پڑھنے کی ہدایت

15 Mar 2020 00:15

خلیجی ممالک میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد ان ممالک میں سخت احتیاطی تدابیر اپنائی جا رہی ہیں، جس کی ایک مثال کویت میں دی جانے والی اذان بھی ہے۔ جس میں نمازیوں کو گھروں میں عبادت کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کویت میں اذان کے ذریعے مساجد آنے کے بجائے گھروں میں ہی نماز پڑھنے کی ہدایات کی جا رہی ہیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں جس میں کویت کی مساجد میں دی جانے والی اذان سنائی دے رہی ہیں لیکن کہیں اذان سے قبل، کہیں درمیان میں اور کہیں اذان کے بعد ایک جملہ ’الصلوۃ فی بیوتکم‘ دہرایا جا رہا ہے جس کا مطلب ہے کہ نماز گھر میں ہی ادا کی جائے۔ کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے جراثیم کش اسپرے کرنے کے لیے خانہ کعبہ کے مطاف کو بھی خالی کروالیا گیا تھا اور اب بھی وہاں بڑا اجتماع نہیں ہو رہا ہے۔

خلیجی ممالک میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد ان ممالک میں سخت احتیاطی تدابیر اپنائی جا رہی ہیں، جس کی ایک مثال کویت میں دی جانے والی اذان بھی ہے۔ جس میں نمازیوں کو گھروں میں عبادت کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس نے چین کے بعد یورپ، خلیجی ممالک اور دیگر ایشیائی ممالک میں ڈیرے ڈالنا شروع کردیئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 850388

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850388/کویت-کورونا-وائرس-کے-باعث-اذان-ذریعے-گھروں-میں-نماز-پڑھنے-کی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org