0
Sunday 15 Mar 2020 08:17

کورونا وائرس، امریکا کی 65 فیصد آبادی متاثر ہو سکتی ہے

کورونا وائرس، امریکا کی 65 فیصد آبادی متاثر ہو سکتی ہے
اسلام ٹائمز۔ امریکی ماہرین نے خبردار کیا ہے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے امریکا کی 65 فیصد آبادی متاثر ہو سکتی ہے جبکہ اس کی وجہ سے 17 لاکھ افرد ہلاک بھی ہو سکتے ہیں۔ چین سے نکلنے والا کورونا وائرس دنیا کے 115 سے ممالک تک پھیل چکا ہے، اس سے بچنے کے لیے ان ممالک کی جانب سے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ماہرین کی جانب سے مسلسل انتباہ جاری کیا جا رہا ہے، تاہم اب اس کیٹیگری میں امریکی ادارہ سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے بھی انتباہ جاری کر دیا۔ سی ڈی سی نے انتباہ جاری کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے امریکا میں بھی حالات سنگین ترین حد تک پہنچ سکتے ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ صرف امریکا کی 21 کروڑ 40 لاکھ یعنی آبادی کا 65 فیصد حصہ متاثر ہو سکتا ہے۔ سی ڈی سی کا مزید کہنا تھا کہ اس کی وجہ سے صرف امریکا میں 17 لاکھ اموات کا خطرہ ہے۔ اس حوالے سے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ شائع کی جس میں بتایا گیا کہ ایک ماہ قبل ہی سی ڈی سی کا بند کمرہ اجلاس ہوا، جس میں امریکی حکام برائے صحت اور دنیا کے معروف ماہر وبایات نے شرکت کی تھی۔ اس اجلاس میں ایک امریکی ماہر وبایات نے امریکا میں اس وبا کے پھیلنے کے چار مختلف منظرے نامے بتائے۔

انہوں نے بتایا کہ بدترین منظرنامے میں 21 کروڑ 40 لاکھ لوگ تک متاثر ہو سکتے ہیں، تاہم اگر اس حوالے سے فوراً اقدامات اٹھائے جائیں تو یہ تعداد کم ہو کر صرف 30 لاکھ لوگوں تک محدود کی جاسکتی ہے۔ ان میں سے ایک ماہر وبایات نے بتایا کہ آپ ضرورت سے زیادہ اقدامات کرنے کے بعد بھی اس کے خلاف نہیں جیت سکتے، یہ آپ کو گھبراہٹ کا شکار بنا دیتی ہے، آپ کو بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ہر مختلف منظرنامے میں ہر ایک متاثرہ شخص 2 سے 3 لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے، اسپتالوں میں یہ شرح 3 سے لے کر 12 افراد تک ہوسکتی ہے جبکہ ایک سے 25 فیصد افراد لوگ مارے بھی جا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 850419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش