0
Sunday 15 Mar 2020 09:15

لاہور، وفاقی وزیر مذہبی امور کا ادارہ منہاج الحسینؑ کا دورہ

لاہور، وفاقی وزیر مذہبی امور کا ادارہ منہاج الحسینؑ کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے ادارہ منھاج الحسینؑ جوہر ٹاؤن لاہور میں منعقد جشن مولود کعبہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے ادارے کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر بانی و سرپرست اعلی ادارہ منھاج الحسینؑ کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر شفقت حسین بھٹہ، مولانا جعفر عباس، علامہ غلام مصطفی، مولانا نیئرعلوی، علامہ رشید ترابی، علامہ حسن باقر، آغا سجاد حسن، پرویز اکبر ساقی، عون عباس سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ دوران ملاقات ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر نے جہاں دیگر ملکی مسائل پر گفتگو کی وہیں، تفتان بارڈر پر موجود زائرین جن کو کرونا کی وجہ سے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور خصوصی طور پر ایران میں موجود زائرین و طلاب کرام کیلئے خصوصی فوری انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا۔
 
ملاقات میں عمرہ حج اور زیاراتِ عراق، ایران، شام کے حوالے سے درپیش مشکلات سے بھی وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حاجیوں کے ویزہ اور فلائٹس کیلئے سعودی حکام سے بات چیت جاری ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ ادارہ منہاج الحسینؑ کی دینی اور انسانی خدمات قابل ستائش ہیں، کرونا وائرس اللہ کے حکم سے جلد ختم ہو جائے گا۔ ڈاکٹر پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ حاجیوں کے ویزہ اور فلائٹس کیلئے سعودی حکام سے رابطے میں ہیں، بوقتِ ضرورت سپیشل فلائٹ آپریشن بھی شروع کیا جا سکتا ہے، ائیر لائن کمپنیاں اور کاروباری ادارے ایسی صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کرایوں میں کمی کیلئے ائیر لائن کمپنیوں سے بات کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 850427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش