0
Sunday 15 Mar 2020 09:47

کورونا وائرس، یورپی ممالک میں صورتحال بےقابو

کورونا وائرس، یورپی ممالک میں صورتحال بےقابو
اسلام ٹائمز٫ کورونا وائرس سے یورپی ممالک میں صورتحال بے قابو ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس سے دُنیا کے 151 ممالک میں اب تک 5835 اموات ہو چکی ہیں جبکہ ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد بیمار ہیں اور کورونا بیماری میں مبتلا ہو کر صحت یاب افراد کی تعداد 76 ہزار ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اسپین میں ایک ہی روز میں 63 اموات ہوئی ہیں جبکہ 12سو نئے کیسز سامنے آئے ہیں، کورونا کی وجہ سے اسپین میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

فرانس میں مزید 12 اموات ہو چکی ہیں اور اب کورونا کے 8 سو کیسز ہو گئے ہیں جبکہ فرانس کے تفریحی مقامات اور ریستوران بند کر دیے گئے ہیں، فرانس میں شہریوں کو اندرون ملک بھی غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سوئٹزر لینڈ میں کورونا نے مزید 2 افراد کی جان لے لی ہے جس کے بعد وہاں اموات کی تعداد 13ہو گئی ہے جبکہ 236 افراد بیمار ہیں۔ ڈنمارک میں کورونا سے پہلی موت واقع ہو گئی ہے جبکہ بیلجیم، ناروے، سوئیڈن، نیدرلینڈز، آئرلینڈ، یونان، سلوینیا اور پولینڈ میں بھی کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 850432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش