0
Sunday 15 Mar 2020 19:46

جمعیت علمائے پاکستان نے ایران سے اقتصادی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

جمعیت علمائے پاکستان نے ایران سے اقتصادی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس پوری دنیا میں پھیلا ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی برادری اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکی پابندیاں ہٹانے کیلئے دباو بڑھائے، دنیا کے کرونا وائرس سے متاثر ہونیوالے دوسرے ملک عالمی برادری سے عالمی وبا سے نمٹنے میں مدد ملے گی، ٹرمپ کو انسانیت کا حیا کرنا چاہیے اور یاد رکھنا چاہیئے کہ ایک دن موت سب کو آنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ خود بھی کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے باوجود ابھی تک ایران کے بارے میں اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھے ہوئے ہے اور اسلامی جمہوریہ پر جاری اقتصادی پابندیاں نہیں اٹھا رہیں۔ یہ امریکہ کی منافقت، دہشتگردی اور غیر انسانی حرکت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو امریکا پر دباو بڑھانا چاہیے کہ وہ ایران کیخلاف اقتصادی پابندیاں واپس لے۔ جے یو پی پنجاب کے صدر پیر اختر رسول قادری کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے معصوم نقوی نے کہا کہ ایران سے اقتصادی پابندیاں اٹھائی جائیں، ایران نے عالمی برادری سے ایٹمی معاہدہ کیا اور ان کی شرائط بھی مانیں مگر افسوس کے امریکہ کی روایتی ہٹ دھرمی جاری ہے، اس نے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کو شہید کیا اور ایران کیخلاف سخت موقف اختیار کیا، جبکہ کرونا کی وبا پھیل چکی ہے، عالمی برادری اور امت مسلمہ کو ایران کی مدد کرنی چاہیے، تاکہ وہ وبا پر قابو پا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں صفائی کا خیال رکھنا چاہیے اور اگر کوئی شخص متاثر ہے تو وہ اپنا علاج کرائیں۔
خبر کا کوڈ : 850434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش