0
Sunday 15 Mar 2020 10:43

لاہور، داتا دربار آنیوالے زائرین کی مکمل سکریننگ کا فیصلہ

لاہور، داتا دربار آنیوالے زائرین کی مکمل سکریننگ کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر داتا دربار انتظامیہ بھی متحرک ہو گئی، زائرین کو مکمل سکرینگ کے بعد دربار میں داخل ہونے دیا جائے گا۔ دربار حضرت داتا گنج بخشؒ میں کرونا وائرس کے حوالے سے خصوصی اقدامات کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ایڈمنسٹریٹر داتا دربار ذوالقرنین کھچی نے زائرین میں شعور بیدار کرنے کیلئے دربار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر دربار کے تمام داخلی راستوں پر ٹیمپریچر ڈیٹکنگ گنز فراہم کر دی گئی ہیں جن سے زائرین کو مکمل سکریننگ کے بعد دربار میں داخل ہونے دیا جائے گا۔
 
ایڈمنسٹریٹر داتا دربار کے مطابق دربار شریف کے تمام ملازمین کو کرونا سے بچاو کیلئے سیفٹی ماسک فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ دربار شریف کی چوکھٹ پر سینیٹائزر بھی رکھ دیئے گئے ہیں تاکہ دربار کی جالی کا بوسہ لینے کے فوری بعد ہاتھ صاف کیے جا سکیں۔ اس حوالے سے دربار میں جگہ جگہ کرونا وائرس سے حفاظتی تدابیر سے آگاہی کیلئے بینرز بھی آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 850439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش