QR CodeQR Code

خود کو دنیا کی سپر طاقتیں کہنے والے بھی ان دیکھے وائرس کے سامنے بے بس ہیں، جماعت اسلامی

15 Mar 2020 12:09

لاہور میں خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت دوسالوں میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے ملکی معیشت آئی ایم ایف کے کلرکوں کے حوالے کردی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کے لیے بے لگام مہنگائی زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ لاہور میں مار گئی کیمپ کے شرکاء سے خطاب میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہاہے کہ خود کو دنیا کی سپر طاقتیں کہنے والے بھی ان دیکھے وائرس کے سامنے بے بس ہیں۔ امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت دوسالوں میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے ملکی معیشت آئی ایم ایف کے کلرکوں کے حوالے کردی گئی ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل بلال قدرت بٹ، ذکر اللہ مجاہد،محبوب الزماں بٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 850448

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850448/خود-کو-دنیا-کی-سپر-طاقتیں-کہنے-والے-بھی-ان-دیکھے-وائرس-کے-سامنے-بے-بس-ہیں-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org