0
Sunday 15 Mar 2020 12:22

ڈی آئی خان، کورونا وائرس کے پیش نظر ضلع میں دفعہ 144 نافذ

ڈی آئی خان، کورونا وائرس کے پیش نظر ضلع میں دفعہ 144 نافذ
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے پیش نظر ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق 5 یا 5 سے زائد لوگوں کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ اس کے علاوہ احتیاطی تدابیر کے طور پر مختلف تقاریب، تہوار، میٹنگ، مجالس، جلسے، میلے اور اجتماعات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جانب سے  جلسے جلوس اور موسیقی کے پروگرام پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کورونا کے سب سے زیادہ 13 کیسز سندھ میں ہیں، بلوچستان میں 6، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں 3 مریض ہیں۔ زیادہ تر مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور تاحال کسی بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 850451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش