0
Sunday 15 Mar 2020 12:23

کرونا کا خوف، لاہور کا تاریخی میلہ چراغاں بھی منسوخ

کرونا کا خوف، لاہور کا تاریخی میلہ چراغاں بھی منسوخ
اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر لاہور کے تاریخی میلے "میلہ چراغاں" کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ لاہور پولیس کی بھاری نفری نے دربار حضرت مادھو لال حسین کو بھی سربمہر کر دیا گیا۔ مادھو لال حسین کے عرس کی تقریبات کو میلہ چراغاں سے منسوب کیا جاتا ہے۔ شیڈول کے مطابق 28 مارچ کو میلہ چراغاں کا آغاز ہونا تھا۔ تاہم لاہور پولیس کی بھاری نفری رات گئے دربار پر پہنچی اور دربار کو سربمہر کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے پولیس کی جانب سے محکمہ اوقاف کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔
 
یاد رہے کہ میلہ چراغاں کے موقع پر لاہور اور گردو نواح سے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد دربار پر حاضری دیتی ہے تاہم کرونا وائرس کے انسدادی اقدامات کے سلسلہ میں پولیس نے دربار کو سربمہر کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کسی بھی مذہبی و سیاسی اجتماع پر پابندی عائد ہے، اس حوالے سے لاہور بھر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جبکہ عرس کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں، جس سے کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ تھا، جس کے پیش نظر دربار کو سِیل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 850452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش