0
Sunday 15 Mar 2020 12:47

افغان حکومت نے طالبان قیدیوں کی رہائی ملتوی کر دی

افغان حکومت نے طالبان قیدیوں کی رہائی ملتوی کر دی
اسلام ٹائمز۔ کابل حکومت نے طالبان کے ایک ہزار پانچ سو قیدیوں کی رہائی ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت گزشتہ ماہ امریکا اور طالبان کے مابین دوحہ میں طے پانے والا امن معاہدہ سبوتاژ ہو سکتا ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے وعدہ کیا تھاکہ خیر سگالی کے طور پر ہفتہ 14 مارچ سے قیدیوں کی رہائی کا آغازکر دیا جائے گا تاکہ بین الافغان مذاکرات شروع ہو سکیں۔افغان قومی سلامتی کے دفتر کے ترجمان جاوید فیصل کے مطابق قیدیوں کی فہرست پر نظرثانی کی وجہ سے طالبان کے جنگجو قیدیوں کی رہائی میں تاخیر ہو رہی ہے۔ طالبان کی جانب سے ابھی تک اس بارے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ قبل ازیں دوحہ میں طالبان کی جانب سے اپنے 5000 جنگجوؤں کی فہرست ایک امریکی مذاکرات کار کے حوالے کر دی گئی تھی جس نے اسے افغان حکومت کی انتظامیہ تک پہنچایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 850453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش