QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 93 ہو گئی

15 Mar 2020 14:11

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جہاں مریضوں کی تعداد 31 ہو چکی ہے۔آندھرا پردیش میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 5 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد بھارت میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 93 ہوگئی۔بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جہاں مریضوں کی تعداد 31 ہو چکی ہے۔بھارت کی ریاست کیرالہ میں 22، راجستھان میں 4، یوپی میں 11، کرناٹک میں 6 جبکہ د یگر ریاستوں میں بھی کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔تامل ناڈو میں کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر مالز، تھیٹرز اور تلنگانہ میں اسکول و کالج بند کر دیئے گئے ہیں۔ انڈامان اور نکو بار جزائر میں بھی کورونا کے باعث تمام سیاحتی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ آندھرا پردیش میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 850463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850463/بھارت-میں-کورونا-کے-مریضوں-کی-تعداد-93-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org