0
Sunday 15 Mar 2020 14:23

کرونا کے خوف سے تعلیمی ادارے بند کرنا درست نہیں، ذکراللہ مجاہد

کرونا کے خوف سے تعلیمی ادارے بند کرنا درست نہیں، ذکراللہ مجاہد
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کرونا وائرس میں احتیاطی تدابیر ضروری ہیں، مگر تعلیمی اداروں کو بند کرنا بچوں کے مستقبل کیساتھ کھلواڑ ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں ذکراللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی بجائے کرونا وائرس سے بچنے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے، حکمران اللہ اور رسول (ص) کے احکامات سے بغاوت کی بجائے اجتماعی توبہ و استغفار کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کرونا وائرس کی وبا سے بچنے کیلئے سود کم کر رہی ہے اور ہمارے حکمران سود کو حرام ماننے کے باوجود اس سے تائب نہیں ہو رہے، تعلیمی اداروں کو بند کرنا اس مسئلے کا حل نہیں، اس سے نجات کیلئے ہنگامی انتظامات کئے جائیں۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے خوف و ہراس کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اہم ہے۔ ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد نے مزید کہا کہ اپنے ہاتھوں کو مسلسل دھوتے رہنا، گندگی سے اپنے آپ کو بچانا، چھینکنے اور تھوکنے میں احتیاط کرنے سے اس جان لیوا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے تعلق باللہ کو مضبوط کیا جائے توبہ و استغفار کو کثرت دی جائے، بڑے پیمانے پر کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 850464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش