0
Sunday 15 Mar 2020 15:03

مقبوضہ کشمیر، اننت ناگ میں 4 افراد شہید

مقبوضہ کشمیر، اننت ناگ میں 4 افراد شہید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی مسلسل جاری ہے جس کے نتیجے میں ہر روز معصوم کشمیری شہید کر دیے جاتے ہیں یا زخمی ہو کر زندگی بھر کے لیے معذور ہو جاتے ہیں ہیں۔ کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔ کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فورسز نے آج مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے دیا لگام کا محاصرہ کرتے ہوئے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔ کشمیری میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ محاصرے کی آڑ میں گھر گھر تلاشی کے دوران بھارتی ظالم فورسز نے فائرنگ کر کے 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 850467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش