0
Sunday 15 Mar 2020 15:31

کرونا وائرس، پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، اجتماعات پر پابندی

کرونا وائرس، پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، اجتماعات پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے پورے صوبے میں کرونا وائرس کے حوالے سے لوگوں کے جمع ہونے پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ اس حوالے سے صوبے بھر میں 5 یا 5 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالےسے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے تمام اضلاع کی انتظامیہ اور پولیس  کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن آغا کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے سدباب کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے، شہری قانون کی پاسداری کریں اور حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے ایس او پیز پر بھی عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ اس موذی وائرس کا مقابلہ کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 850470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش