0
Sunday 15 Mar 2020 16:12

سندھ، کورونا وائرس سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

سندھ، کورونا وائرس سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ راشن جمع کرنے اور کراچی لاک ڈاؤن کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، یہ صرف افواہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزير اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے سختی سے ایسی تمام خبروں کی ترديد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت احتياطی اقدامات اٹھا رہی ہے، افواہيں پھيلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اطمینان رکھیں، حکومت مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

محکمہ داخلہ نے عوامی اجتماعات پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حراست ميں لينے کا حکم نامہ بھی جاری کر ديا۔ خلاف ورزی کے والوں کو 30 روز حراست میں رکھا جائے گا، جبکہ پاکستان پينل کوڈ کے سيکشن 188 کے تحت تمام ڈپٹی کمشنرز کو اختیارات بھی تفویض کر ديئے گئے ہیں۔ دوبارہ خلاف ورزی پر حراست کا دورانیہ 90 روز تک بڑھ سکتا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام سوشل ميڈيا پر چلی والی افواہوں پر کان نہ دھريں، نہ لاک ڈاؤن ہو رہا ہے اور نہ راشن جمع کرنے کی ضرورت ہے، سائبرکرائم سیل ایسے کیسز رجسٹر کرکے کارروائی کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 850473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش