QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں لاک ڈاؤن کی خبروں کی تردید کردی

15 Mar 2020 16:15

ترجمان وزیراعلی ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف سیکریٹری ایف آئی اے کو فوری خط لکھیں اور لاک ڈاؤن کی افواہیں پھیلانے والے عناصر کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمات درج کرنے کا کہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں لاک ڈاؤن کی خبروں تردید کرتے ہوئے افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان وزیراعلی ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف سیکریٹری ایف آئی اے کو فوری خط لکھیں اور لاک ڈاؤن کی افواہیں پھیلانے والے عناصر کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمات درج کرنے کا کہیں۔ وزیراعلیٰ ہاؤس نے لاک ڈاؤن کے فیصلے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر خوف پھیلانے کے لئے افواہیں پھیلا رہے ہیں، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔ دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ بلاوجہ سنسنی اور خوف نہ پھیلایا جائے، حکومت کے اب تک اُٹھائے گئے اقدامات صرف احتیاطی تدابیر کے طور پر لئے گئے ہیں لہذا اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 850474

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850474/وزیراعلی-سندھ-نے-کراچی-میں-لاک-ڈاؤن-کی-خبروں-تردید-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org