QR CodeQR Code

کرونا وائرس سے نجات کیلئے داتا دربار مسجد میں نوافل کی ادائیگی

15 Mar 2020 16:38

خطیب داتا دربار مسجد مفتی محمد رمضان سیالوی نے دنیا بھر کے ممالک کو وبائی مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے دعا کرائی۔ کرونا وائرس سے نجات کیلئے دربار پر آنے والے عقیدت مندوں نے احاطہ دربار میں نوافل ادا کیے۔


اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس سے نجات کیلئے داتا دربار مسجد میں نوافل کی ادائیگی، خطیب داتا دربار مسجد مفتی محمد رمضان سیالوی نے دنیا بھر کے ممالک کو وبائی مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے دعا کرائی۔ کرونا وائرس سے نجات کیلئے دربار پر آنیوالے عقیدت مندوں نے احاطہ دربار میں نوافل ادا کیے، جس کے بعد خطیب داتا دربار مفتی رمضان سیالوی نے خصوصی دعا کرائی، جس میں مینجر داتا دربار نعمان سیفی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن اوقاف آصف اعجاز سمیت زائرین اورعقیدت مند شریک ہوئے۔ اس موقع پر زائرین کو کرونا وائرس کے پھیلاو اور اس سے بچاو کے حوالے سے آگاہی بھی دی گئی۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے دربار کے تمام داخلی راستوں پر سینیٹائزر کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے تاکہ زائرین کو عالمی وباء سے محفوظ رکھا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 850479

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850479/کرونا-وائرس-سے-نجات-کیلئے-داتا-دربار-مسجد-میں-نوافل-کی-ادائیگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org