QR CodeQR Code

کراچی میں لاک ڈاؤن کی صورتحال نہیں، اقدامات احتیاطی تدابیر ہیں، ناصر حسین شاہ

15 Mar 2020 16:41

ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں لاک ڈاؤن سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں، افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کریں گے، عوام اطمینان رکھیں، صوبائی حکومت تمام مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں لاک ڈاؤن کی صورتحال نہیں، کورونا کے پیش نظر حکومت کے تمام اقدامات احتیاطی تدابیر ہیں۔ ایک بیان میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں لاک ڈاؤن سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں، افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کریں گے۔ وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ عوام اطمینان رکھیں، صوبائی حکومت تمام مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ صوبہ سندھ کے شہر کراچی سے گزشتہ روز کووڈ-19 کا ایک اور کیس سامنے آیا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ مریض کچھ دن قبل سعودی عرب سے کراچی پہنچا تھا اور علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 850481

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850481/کراچی-میں-لاک-ڈاؤن-کی-صورتحال-نہیں-اقدامات-احتیاطی-تدابیر-ہیں-ناصر-حسین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org