QR CodeQR Code

کورونا وائرس اللہ و رسولؐ سے بغاوت پر مبنی سامراجی نظام کا نتیجہ ہے، محمد حسین محنتی

15 Mar 2020 17:37

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ اس وقت دنیا میں اسلام و کفر کی جنگ جاری ہے، اس جنگ میں ٹریڈ یونین و محنت کش طبقہ ایک مورچہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ استحصالی نظام و کرپٹ قیادت سے نجات اور شریعت کے نظام کے نفاذ کے بغیر محنت کشوں سمیت ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتی، مہنگائی سے لیکر کورونا وائرس دین، اللہ و اس کے رسولؐ سے بغاوت پر مبنی سامراجی نظام کا نتیجہ ہے، نجات صرف پلٹ آنے اور دین پر عمل کرنے میں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ اس وقت دنیا میں اسلام و کفر کی جنگ جاری ہے، اس جنگ میں ٹریڈ یونین و محنت کش طبقہ ایک مورچہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ صوبائی امیر نے زور دیا کہ حکومت محنت کشوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل اور ملز و کارخانوں سمیت مالکان کو محنت کشوں کو جائز حقوق فراہمی کو یقینی بنائے۔


خبر کا کوڈ: 850488

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850488/کورونا-وائرس-اللہ-رسول-سے-بغاوت-پر-مبنی-سامراجی-نظام-کا-نتیجہ-ہے-محمد-حسین-محنتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org