QR CodeQR Code

قطر کیطرف سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ تہران پہنچ گئی

15 Mar 2020 19:19

قطری بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی کے خصوصی حکم پر تہران بھیجی جانیوالی ساڑھے 5 ٹن سے زائد طبی سازوسامان پر مشتمل یہ کھیپ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور امیرِ قطر تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان ہونیوالی ٹیلیفونک گفتگو کے بعد ارسال کی گئی ہے جبکہ ایران و قطر کے مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن نے بھی اس حوالے سے اہم کردار ادا کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی طرف سے دواؤں اور طبی سازوسامان کی درآمد پر عائد پابندی کی وجہ سے ایران میں کرونا وائرس سے مقابلے میں پیش آنے والی مشکلات کے باعث قطر نے ایران میں کرونا وائرس سے مقابلے کے لئے طبی سازوسامان پر مشتمل اپنے امدادی سامان کی پہلی کھیپ ایران روانہ کی ہے جو تہران پہنچ گئی ہے۔ قطری بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی کے خصوصی حکم پر تہران بھیجی جانے والی ساڑھے 5 ٹن سے زائد طبی سازوسامان پر مشتمل یہ امدادی کھیپ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور امیرِ قطر تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے بعد ارسال کی گئی ہے جبکہ ایران و قطر کے مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن نے بھی اس حوالے سے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایرانی حکام کی طرف سے قطری امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حاصل ہونے والے طبی سازوسامان کو فوری طور پر ایرانی وزارت صحت کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ اسے جلد از جلد کرونا سے مقابلے کے مراکز میں پہنچایا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 850493

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850493/قطر-کیطرف-سے-امدادی-سامان-کی-پہلی-کھیپ-تہران-پہنچ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org