QR CodeQR Code

اماراتی و ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو

15 Mar 2020 19:52

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زائد آل نہیان کو متحدہ عرب امارات کیطرف سے ایران میں کرونا وائرس سے مقابلے کے لئے بھیجی گئی امداد پر شکریہ ادا کیا اور کرونا وائرس سے مقابلے کو ایک بین الاقوامی موضوع قرار دیتے ہوئے کہا کہ کووِڈ 19 کو شکست دینے کیلئے تمام ملکوں کا آپسی تعاون اشد ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد آل نہیان نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ شیخ عبداللہ بن زائد آل نہیان نے محمد جواد ظریف کے ساتھ اپنی گفتگو کے دوران کرونا وائرس کے ساتھ مقابلے پر مبنی ایرانی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس کے پھیلاؤ کو روکنے پر تاکید کی۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زائد آل نہیان کو متحدہ عرب امارات کی طرف سے ایران میں کرونا وائرس سے مقابلے کے لئے بھیجی گئی امداد پر شکریہ ادا کیا اور کرونا وائرس سے مقابلے کو ایک بین الاقوامی موضوع قرار دیتے ہوئے کہا کہ کووِڈ 19 کو شکست دینے کے لئے تمام ملکوں کا آپسی تعاون اشد ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 850495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850495/اماراتی-ایرانی-وزرائے-خارجہ-کے-درمیان-ٹیلیفونک-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org