QR CodeQR Code

اسرائیل یورپ کی آزادی، تہذیب و تمدن اور جمہوریت کیلئے خطرہ ہے، فریڈم فلوٹیلا ٹو کارکنان

14 Jul 2011 20:45

اسلام ٹائمز: یورپ سے غزہ کی جانب روانہ ہونے والے آزادی کاروان ٹو کے بانیان اور کارکنان نے اسرائیل کو یورپی آزادی، تہذیب و تمدن اور جمہوریت کیلئے خطرہ قرار دیا۔


اسلام ٹائمز- ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق فریڈم فلوٹیلا 2 کے بانیان اور کارکنان نے آج جمعرات کو ایک بیانیہ صادر کیا ہے جس میں یونان کی جانب سے کاروان آزادی ٹو میں شامل اطالوی کشتی "اسٹیفانو کیارینی" کو روک لینے اور غزہ کی جانب جانے کی اجازت نہ دینے کی پرزور مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ یونانی حکومت کا یہ اقدام اسرائیل کی غاصب صہیونیستی رژیم کے دباو کے باعث انجام پایا ہے۔ بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے علاوہ فرانس اور اٹلی کی حکومتوں نے بھی یونان پر اس کشتی کو متوقف کرنے کیلئے دباو ڈالا ہے۔
فریڈم فلوٹیلا ٹو کے بانیان اور کارکنان نے اپنے اس بیانئے میں کہا ہے کہ یونان کی جانب سے اسرائیلی دباو کے تحت امدادی کشتی کو روکنے سے واضح ہو گیا ہے کہ اسرائیل نہ صرف فلسطین اور مشرق وسطی کیلئے خطرے کا باعث ہے بلکہ یورپی آزادی، تہذیب و تمدن اور جمہوریت کیلئے بھی خطرہ ہے۔ اس بیانیہ میں تاکید کی گئی ہے کہ غزہ کے محاصرے کے خاتمے کیلئے جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا، قوموں کی ھمبستگی حکومتوں کی ھمبستگی سے کہیں زیادہ طاقتور اور مضبوط ہے، ہم اپنے حق پر مبنی حقوق اور جمہوریت کا دفاع جاری رکھیں گے، ہم صہیونیستی مظالم کا مقابلہ کریں گے جیسا کہ ہمارے والدین نے نازیوں اور فاشستوں کے مظالم کا مقابلہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 85052

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/85052/اسرائیل-یورپ-کی-آزادی-تہذیب-تمدن-اور-جمہوریت-کیلئے-خطرہ-ہے-فریڈم-فلوٹیلا-ٹو-کارکنان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org