QR CodeQR Code

روزانہ 3,200 اسرائیلیوں کے کرونا وائرس کا شکار ہو نیکا شدید خطرہ ہے، صیہونی وزیر دفاع

16 Mar 2020 06:09

غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں کے درمیان کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی موجودہ صورتحال کے مطابق اسرائیلیوں کے اس وائرس میں مبتلا ہونے کی روزانہ کی شرح عنقریب 3 ہزار 200 نفر تک پہنچ جائے گی۔ صیہونی وزیر صحت کیطرف سے بیان کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسوقت اسرائیل میں کووِڈ 19 کے 213 مریض موجود ہیں جبکہ تاحال 4 صحتیاب اور 165 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں کے درمیان کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی موجودہ صورتحال کے مطابق اسرائیلیوں کے اس وائرس میں مبتلا ہونے کی روزانہ کی شرح عنقریب 3 ہزار 200 نفر تک پہنچ جائے گی۔ صیہونی وزیر صحت کی طرف سے بیان کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت اسرائیل میں کووِڈ 19 کے 213 مریض موجود ہیں جبکہ تاحال 4 صحتیاب اور 165 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

اسی طرح گزشتہ جمعرات کی شب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے یہ اعلان کیا تھا کہ اسرائیلی شہریوں کی 60 سے 70 فیصد تعداد کے اس وائرس سے متاثر ہونے کا قوی امکان موجود ہے۔ دوسری طرف صیہونی وزیرخارجہ یسرائیل کاتص نے بھی 10 روز قبل یہ اعلان کیا تھا کہ اسرائیل کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ علاوہ ازیں اسرائیلی حکام نے اٹلی سے اسرائیل اور اسرائیل سے فلسطین میں پہنچنے والے کرونا وائرس کے اسرائیل میں پھیلاؤ کا الزام فلسطین پر عائد کرتے ہوئے مقبوضہ (اسرائیل) و آزاد فلسطین کے درمیان موجود تمام سرحدی گزرگاہیں پہلے سے ہی بند کر رکھی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 850547

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850547/روزانہ-3-200-اسرائیلیوں-کے-کرونا-وائرس-کا-شکار-ہو-نیکا-شدید-خطرہ-ہے-صیہونی-وزیر-دفاع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org