QR CodeQR Code

لاہور، بادشاہی مسجد سمیت شہر کے تمام دربار بند کر دیئے گئے

16 Mar 2020 10:15

بادشاہی مسجد میں کوئی سیاح یا مقامی شہری داخل نہیں ہو سکیں گے صرف مسجد کے ملازمین ہی مسجد میں نماز ادا کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام درباروں کو بھی 3 ہفتوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر لاہور میں انسدادی اقدامات کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے لاہور کی تاریخی بادشادہی مسجد کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ بادشاہی مسجد میں کوئی سیاح یا مقامی شہری داخل نہیں ہو سکیں گے صرف مسجد کے ملازمین ہی مسجد میں نماز ادا کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام درباروں کو بھی  3 ہفتوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری نے اس حکم پر فوری عملدرآمد کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ حکومتی احکامات کے بعد داتا دربار، دربار بی بی پاکدامن، دربار شاہ جمال، دربار میاں میر سمیت دیگر دربار بند کر دیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 850573

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850573/لاہور-بادشاہی-مسجد-سمیت-شہر-کے-تمام-دربار-بند-کر-دیئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org