0
Monday 16 Mar 2020 21:01

اشرف جلالی بغض اہلبیت کےکرونا وائرس کا شکار ہوچکا ہے، معصوم نقوی

اشرف جلالی بغض اہلبیت کےکرونا وائرس کا شکار ہوچکا ہے، معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں جے یو پی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں واضح کیا گیا کہ مرکز اہلسنت حزب الاحناف سنی عقائد کا محافظ ہے، فسادی، فتنہ پرور اور خود ساختہ مولوی اشرف آصف جلالی کی حزب الاحناف کیخلاف ہرزہ سرائی کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کرتے ہیں کہ مرکز اہلسنت کیساتھ ہیں، اشرف آصف جلالی کی متنازعہ تقریروں اور اس کے ناصبی نظریات کو مسترد کرتے ہیں، آصف جلالی کیخلاف 295 سی کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہیے جو نکاح خوان رسول حضرت ابو طالب علیہ السلام کی شان میں گستاخی کر چکا ہے، یہ شخص بغض اہلبیت اطہار کے کرونا وائرس کا شکار ہو چکا ہے، اسے معاشرے سے الگ تھلگ جیل کے آئسولیشن سینٹر میں رکھا جائے، تاکہ اس کا علاج ہو سکے۔

اجلاس میں واضح کیا گیا کہ اہلسنت، مصطفوی اور حسینی فکر کے پیروکار ہیں، یزیدی سوچ کے حامل اشرف آصف جلالی کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں، یہ ناصبی گروہ ہے، اس کا اکابرین اہلسنت پر تنقید کا اختیار نہیں، ایسا شخص بلیک میلر اور دولت کا پجاری ہے، جس کا ایجنڈا ملت اسلامیہ میں انتشار اور خارجی سوچ کی تشہیر ہے۔ اجلاس میں اشرف آصف جلالی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے عوام اہلسنت سے اپیل کی گئی کہ اسے اپنی محفل میں دعوت نہ دیں، یہ شخص اپنے بھائی عابد جلالی کو قرآن بورڈ کا چیئرمین بنوانے کے لالچ میں اخلاقیات سے گری حرکتوں پر اُتر آیا ہے۔

جمعیت علما پاکستان کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ہفتہ شان ابو طالب اور مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کی ولادت کے حوالے سے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ اجلاس میں ڈاکٹر امجد حسین چشتی، پیر اختر رسول قادری، پیر غلام رسول اویسی، صاحبزادہ عقیل حیدر عباس، بابا محمد اسلم حیدری، شہباز ملک، پیر شبیر قادری، صاحبزادہ پرویز اکبر ساقی، حافظ محمد حسین گولڑوی، پیر زادہ احمد رضا اویسی، پیر مناظر حسین گیلانی، شاہد گورکھا، پیر اعجاز محبوب رضوی، فاروق اعوان، پیر سید امجد علی گیلانی، چودھری ذوالفقار اور دیگر شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 850576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش