0
Monday 16 Mar 2020 10:36

پاکستان اسٹاک مارکیٹ دوبارہ کریش کرگئی، انڈیکس میں 1600 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ دوبارہ کریش کرگئی، انڈیکس میں 1600 پوائنٹس کی کمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک دوبارہ کریش کرگئی، کاروبای ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کے باعث انڈیکس 34 ہزار کی سطح تک گرگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 36 ہزار سے 34400 کی سطح تک گرگیا۔ 16 سو پوائنٹس کی کمی کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ 45 منٹ کیلئے روک دی گئی، خودکار نظام کے تحت 4 فیصد سے زائد اُتار چڑھاؤ پر مارکیٹ میں کاروبار معطل کر دیا جاتا ہے۔ گزشتہ ہفتے پیر، جمعرات اور جمعہ کو بھی مارکیٹ ہالٹ کے تحت ٹریڈنگ 45 منٹ تک بند کی گئی تھی۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 48 پیسے سستا ہوگیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 157 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 850580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش