QR CodeQR Code

سندھ حکومت کی وفاق کو بین الصوبائی بارڈرز بند کرنے کی تجویز

16 Mar 2020 13:44

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ویڈیو کانفرنس اجلاس میں وفاقی حکومت کو بین الصوبائی بارڈرز بند کرنے کی تجویز دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو بین الصوبائی بارڈرز بند کرنے کی تجویز دی ہے۔ سندھ میں تیزی سے بڑھتے کورونا وائرس کے باعث صوبائی حکومت نے انتہائی اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ویڈیو کانفرنس اجلاس میں وفاقی حکومت کو بین الصوبائی بارڈرز بند کرنے کی تجویز دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کے لیے بین الاقوامی پروازیں بھی بند کرنے کی تجویز دی ہے تاہم فیصلوں اور تجاویز کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج شام پریس کانفرنس کریں گے۔ واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 50 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 94 ہو گئی ہے جب کہ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 76 کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 850645

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/850645/سندھ-حکومت-کی-وفاق-کو-بین-الصوبائی-بارڈرز-بند-کرنے-تجویز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org